ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / نوجماعتوں کے وفدکے ساتھ ہیمنت سورین کی امت شاہ سے ملاقات، ذات پر مبنی مردم شماری کامطالبہ،مشترکہ میمورنڈم پیش کیا

نوجماعتوں کے وفدکے ساتھ ہیمنت سورین کی امت شاہ سے ملاقات، ذات پر مبنی مردم شماری کامطالبہ،مشترکہ میمورنڈم پیش کیا

Sun, 26 Sep 2021 23:45:15    S.O. News Service

نئی دہلی،26؍ستمبر(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) جھارکھنڈ کے وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی قیادت میں نئی دہلی میں آج نوجماعتوں کے وفدنے امت شاہ سے ملاقات کی ہے۔ان تمام جماعتوں کے رہنماؤں کے وفد نے ذات پر مبنی مردم شماری پر وزیر اعظم نریندر مودی سے مطالبہ کیا اور ایک یادداشت بھی پیش کی۔ وفدمیں مرکزی اپوزیشن پارٹی بی جے پی سمیت کل نو جماعتوں کے رہنماشامل تھے۔ ہیمنت سورین نے مرکزی وزیر داخلہ سے ملاقات کے بعد میٹنگ کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کیں اورلکھا ہے کہ معزز وزیر داخلہ امت شاہ جی سے دہلی میں مل کر جھارکھنڈ کے کل جماعتی وفد کے ارکان کے ساتھ مل کر انہیں ذات کی بنیاد پر مردم شماری پرخط پیش کرنے گیا۔

ذات پرمبنی مردم شماری وقت کی اہم ضرورت ہے۔مشترکہ طور پر بھی سب کی طرف سے دستخط کیے گئے ہیں۔یہ میمورنڈم امت شاہ کوپیش کیاگیاہے ۔وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی جانب سے وزیر اعظم نریندر مودی کو میمورنڈم بھیجا گیا ہے۔ تین صفحات پر مشتمل میمورنڈم میں لکھا گیا ہے کہ آزادی کے بعد سے آج تک کی جانے والی مردم شماری میں ذات پات کاڈیٹا نہ ہونے کی وجہ سے پسماندہ طبقات کے لوگوں کو خصوصی سہولیات کی فراہمی میں مشکلات کا سامنا ہے۔

میمورنڈم میں کہاگیاہے کہ پسماندہ طبقے مطلوبہ ترقی نہیں کر سکتے۔ ایسی صورت حال میں ، اگر ذات پرمبنی مردم شماری ابھی نہیں کی جاتی ہے ، توپسماندہ/سب سے پسماندہ ذاتوں کی تعلیمی ، سماجی ، سیاسی اور معاشی حیثیت متاثرہوگی۔ نہ ہی ان کی بہتری اور ترقی سے متعلق مناسب پالیسی بنائی جاسکے گی اورنہ ہی ان کی تعداد کے تناسب سے بجٹ مختص کیاجائے گا۔


Share: